حریت کانفرنس کا غیر قانونی طورپر نظربند پیر سیف اللہ کی بگڑتی ہوئی صحت پر اظہار تشویش

جمعرات 23 نومبر 2017 22:30

سری نگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) مقبوضہ کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس نے نئی دلی تہاڑ جیل میں غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنماء پیر سیف اللہ کی بگڑتی ہوئی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حریت رہنماء پہلے ہی برین ٹیومر کے مرض میں مبتلاء ہیں ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ پیر سیف اللہ کا نئی دلی کے ایک ہسپتال میں آپریشن بھی ہواتھا جو کامیاب نہیں ہو سکا تھا اور انہیں مسلسل چیک اپ کیلئے ہسپتال آنے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم انہیںجیل میں نظربند کردیاگیا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ ڈاکٹروں نے پیر سیف اللہ کیلئے ذہنی دباؤ کو جان لیوا قراردیا تھا ۔حریت ترجمان نے پیر سیف اللہ کوفوری طورپر علاج معالجے کی سہولت کی فراہمی پر زوردیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اگرحریت رہنماء کا فوری علاج ومعالجہ نہ کرایا گیا تو ان کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری بھارت پر عائد ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ اگر پیر سیف اللہ کا علاج ومعالجہ متعلقہ ڈاکٹروں سے نہیں کرایا گیا تو کشمیری قوم اسے پیر سیف اللہ کی دوران حراست قتل کی سازش سمجھے گی ۔ انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ کشمیری نظربندوںکی فوری رہائی اور انہیں علاج معالجے کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائیں ۔

متعلقہ عنوان :