تحریک آزادی کشمیر کو فوجی طاقت کے بل پر کمزور نہیں کیاجاسکتا،حریت قیادت

جمعرات 23 نومبر 2017 22:30

سری نگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) سیدعلی گیلانی ،میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ کشمیرمیں امن کی بحالی بارے بھارتی حکمرانوں کے دعوے کو ایک بے بنیاد پروپیگنڈہ قراردیا ہے۔

(جاری ہے)

حریت قیادت نے کہاکہ بھارتی حکمران بے وقوفوں کی جنت میں رہتے ہیں کیونکہ تحریک آزادی کشمیر کو فوجی طاقت کے بل پر کمزور نہیں کیاجاسکتا۔