دھرنے کے خلاف راولپنڈی پولیس نے بھی کارروائیوں کا آغاز کر دیا

شرکاء کو کھانا فراہم کرنیوالی 10 گاڑیاں تھانہ صادق آباد پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں،کھانے کی گاڑیوں کو ڈرائیورز سمیت تھانے منتقل کر دیا گیا

جمعرات 23 نومبر 2017 22:53

دھرنے کے خلاف راولپنڈی پولیس نے بھی کارروائیوں کا آغاز کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2017ء) تحریک لبیک یا رسول ؐ اللہ کے دھرنے کے خلاف راولپنڈی پولیس نے بھی کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔ دھرنے کے شرکاء کو کھانا فراہم کرنے والی دس گاڑیاں تھانہ صادق آباد پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں۔ کھانے کی گاڑیوں کو ڈرائیوروں سمیت تھانے منتقل کر دیا گیا۔ باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ تھانہ صادق آباد پولیس نے دھرنے کی جانب کھانا لے کر جانے والی دس گاڑیوں کو اس وقت قبضہ میں لے لیا جب وہ خوراک اور پانی کی فراہمی کے لئے فیض آباد کے علاقے میں داخل ہو رہی تھیں۔

ایک ایکس ایل آئی کار نمبرLES-6590جسے شاہد محمود ولد مظہر نامی ڈرائیور چلا رہا تھا ۔ دوسری ایکس ایل آئی کار نمبرLJ-076جسے افضل ولد عامر چلا رہا تھا۔ سوزوکی پک اپ نمبرRIN-796جسے ڈرائیور ارشد ولد بشیر چلا رہا تھا۔

(جاری ہے)

شاہزور وین نمبرIDS-2179 جسے ڈرائیور امتیاز شاہ چلا رہا تھا جبکہ ایک سوزوکی نمبرRIN-6596پکڑ لی گئی۔ گاڑیاں سے چاول، روٹیاں اور مختلف اقسام کے سالن اور پانی کی بوتلیں برآمد کر لی گئیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ایک گاڑی حلیم گھر ڈھوک کالا خان اور ایک گاڑی ملک سوراج کیٹرنگ سروس صادق آباد والوں کی ہے۔ پولیس نے گاڑیوں کو کھانے اور ڈرائیوروں سمیت تھانہ صادق آباد منتقل کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ شام اسلام آباد انتظامیہ نے تحریک لبیک کے دھرنے کی جگہ پر روشنی ، پانی اور موبائل سروس بند کرنے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ جس کی وجہ سے دھرنا شرکاء کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :