دہشتگردی کیخلاف جنگ میں عزم متزلزل نہیں ہوسکتا: عمران خان

حملہ دہشت گردی کی بدترین اور مذموم ترین قسم ہے، ایڈیشنل آئی جی اشرف نور کی شہادت پر دکھ ہی: چیئرمین پی ٹی آئی کی پشاور دھماکے کی مذمت

جمعہ 24 نومبر 2017 12:40

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں عزم متزلزل نہیں ہوسکتا: عمران خان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2017ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پشاور بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت اور ایڈیشنل آئی جی سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج کا اظہار کیاہیچیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ حملہ دہشت گردی کی بدترین اور مذموم ترین قسم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایڈیشنل آئی جی سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سفاکیت کا ہر حملہ قوم کو دہشت گردی جیسے ناسور کی بیخ کنج کیلئے نئے سرے سے پرعزم کرتا ہے، پاکستان میں فساد کے بیج بونے والے کبھی اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پولیس افسران اور جوانوں کی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جامع تحقیقات کی روشنی میں مجرموں کو کٹہرے میں لانا ہوگا، شہدائ کے لواحقین سے مکمل یکجہتی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :