آئی جی پنجاب نے پشاوردھماکے کے بعد صوبے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی

تمام پولیس افسران سکیورٹی اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کریں، آئی جی پنجاب عارف نواز کا بیان

جمعہ 24 نومبر 2017 13:05

آئی جی پنجاب نے پشاوردھماکے کے بعد صوبے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2017ء) آئی جی پنجاب پولیس عارف نواز نے پشاوردھماکے کے بعد صوبے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو آئی جی پنجاب عارف نوازنے ایک بیان میں کہا کہ تمام پولیس افسران سکیورٹی اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کریں، تعلیمی اداروں، مساجد امام بارگاہوں سمیت حساس مقامات کی سکیورٹی کو یقینی بنایاجائے۔نماز جمعہ کے اجتماعات کی سکیورٹی فول پروف بنائی جائے اورسرچ ،سویپ اورانٹیلی جنس آپریشن میں مزید تیزی لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :