وزیر مملکت عابد شیر علی کی این ٹی ڈی سی اور تقسیم کار کمپنیوں کو ترسیلی نظام میں رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایات
جمعہ 24 نومبر 2017 20:39
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس وقت ملکی پاور سسٹم میں سرپلس بجلی دستیاب ہے تاہم چند مخصوص سسٹم کنسٹرینٹس اور لائن لاسزکی وجہ سے ڈسٹری بیوشن کمپنیاں لوڈ شیڈنگ کرنے پر مجبور ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کیلئے مہنگے تیل سے بجلی پیدا کرنے والے کارخانے بند کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت نے پرانے پاور پلانٹس کی بحالی اور دیکھ بھال کا کام نہیں جس کے باعث سسٹم کنسٹرینٹس بھاری نقصان پہنچا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے گذشتہ تین برسوں میں بجلی کے کئی منصوبے مکمل کئے ہیں۔ چودھری عابد شیر علی نے کہا کہ وزارت توانائی نے پہلے ہی سسٹم کنسٹرینٹس کی نشاندہی کی اور متعلقہ اداروں کو اپنا ترسیلی نظام ہنگامی بنیادوں پر اپ گریڈ کرنے کا ہدف دیا ۔سسٹم کنسٹرینٹس پر آئندہ اجلاس دسمبر2017میں منعقد ہوگا ۔ عابد شیر علی نے پاور ڈویژن، پیپکو، این ٹی ڈی سی اور تقسیم کار کمپنیوں کے آفیسرز پر مشتمل مانیٹرنگ کمیٹی کو ہدایات دیںکہ این ٹی ڈی سی اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ زیرتکمیل منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹری بیوشن کمپنیاں اپنی پراگریس رپورٹس اپنی متعلقہ ویب سائٹس پرنمایاں طور پر لگائیںجسے عوام دیکھ سکے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو افسران منصوبے مکمل کرنے میں ناکام رہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے سربراہان کو ہدایات جاری کیں کہ اہم عہدوں پر ایماندار اور محنتی انجینئرز کی تعیناتی کی جائے تاکہ منصوبے مقررہ مدت پر پایہٴ تکمیل کو پہنچیں۔ انہوںنے 500کے وی پورٹ قاسم ٹرانسمیشن لائن انرجائز ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا اور این ٹی ڈی سی سمیت ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی سسٹم کنسٹرینٹس دور کرنے پرسراہا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
خیبر پختونخوا کی چوبیس سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر سے محروم
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
-
نوازشریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پرسزا دینا غلطی تھی، ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
-
ملکی معیشت کو بہتر بنانے کی راہ میں سیاسی و انتظامی دبا ئوکو برداشت نہیں کیا جائیگا، وزیراعظم
-
عمران ریاض کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست، نیب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.