پاور اور فرٹیلائیزر کے شعبوں میں بھاری مقدار میں گیس کا استعمال 589ایم ایم سی ایف ڈی اور 252ایم ایم سی ایف ڈی رہی، وزیراعلیٰ سندھ
گیس کی اضافی پیداوار ہونے کے باوجود سندھ میں سی این جی اور صنعتی شعبوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا
جمعہ 24 نومبر 2017 22:13
(جاری ہے)
پاور اور فرٹیلائیزر کے شعبوں میں بھاری مقدار میں گیس استعمال یعنی باالترتیب 589 ایم ایم سی ایف ڈی اور 252 ایم ایم سی ایف ڈی رہی اور اس کے فوائد سے پورا ملک مستفید ہوا۔
گیس کی اضافی پیداوار ہونے کے باوجود سندھ میں سی این جی اور صنعتی شعبوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا اور پاور جنریشن، صنعتی، تجارتی اور رہائشی سیکٹرز میں ایس ایس جی سی ایل کی جانب سے کوئی نیا کنیکشن نہیں دیا جارہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نااصافی اور آرٹیکل 158 کی واضح خلاف ورزی ہے۔ اس وقت صوبہ سندھ مسلسل 2700 ایم ایم سی ایف ڈی سے زائد گیس کی پیداوار دے رہا ہے جس سے تقریبا ایک ہزار ایم ایم سی ایف ڈی گیس روزانہ ملک کے دیگر حصوں کو گیس پیدا کرنے والے یعنی صوبہ سندھ کی رضامندی کے بغیر منتقل کی جا رہی ہے۔ صوبہ سندھ کو گیس مختص کرنے سے اور 500 -600 ایم ایم سی ایف ڈی گیس استعمال کرنے سے صوبہ سندھ 3000 میگاواٹ بجلی پیدا کرسکتا ہے جس کی لاگت بھی رواں ایوریج پاور ٹیرف سے کم ہوگی اور باقی ماندہ گیس سندھ کے صنعتی اور گھریلو صارفین کو دی جاسکتی ہے۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے آرٹیکل 158 کی روشنی میں درخواست کی کہ صوبے میں واقع نئے اور پرانے کنوئوں (wellheads) کی تمام قدرتی گیس سندھ کے صارفین کے لئے مختص کی جائے تاکہ صوبہ سندھ اپنی ضروریات، بجلی، فرٹیلائیزر، صنعتی، گھریلو اور تجارتی سیکٹر کی طویل اور قلیل المدتی ضروریات کو پورا کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی تمام ضروریات کو پورا کرنے کے بعد اضافی مقدار صوبائی حکومت کی رضامندی سے دیگر علاقوں کو منتقل کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ خوشحال اور ترقی یافتہ سندھ پاکستان کی معیشت کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشااللہ صوبہ سندھ ملک کا معاشی انجن ثابت ہوگا۔ انہوں نے اس حوالے سے عوام کے بہتر اور وسیع تر مفاد میں مثبت جواب کی امید کا بھی اظہار کیا۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.