زمینوں پر غیر قانونی قبضے کے کیسز، نیب نے خواجہ سعف رفیق کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے

جمعہ نومبر 21:04

زمینوں پر غیر قانونی قبضے کے کیسز، نیب نے خواجہ سعف رفیق کے سامنے گھٹنے ..
لاہور: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 نومبر2017ء) زمینوں پر غیر قانونی قبضے کے کیسز، نیب نے خواجہ سعف رفیق کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اور تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ نیب نے خواجہ سعد رفیق کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں کیونکہ نیب کا ایک افسر خواجہ سعد رفیق میں جاکر خود انکے ہاتھ میں فائلیں تھما رہاہے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ نیب کا اولک نامی ایک افسر خواجہ سعد رفیق کی خدمت میں پیش ہوکر انکو فائلیں تھما رہا ہے تو اسکا مطلب یہی ہے کہ قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور نہ ہی کسی شخص کا احتساب ہوسکتاہے۔

(جاری ہے)

عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ ہم نیب سے کیا توقع رکھیں جب نیب کا ایک افسر خود خواجہ سعد کی خدمت میں پیش ہوکر پیراگون سٹی کرپشن کیس میں فائلیں انکے حوالے کررہاہے۔ عارف حمید بھٹی نےمزید کیا کہا جاننے کےلیے ویڈیو ملاحظہ کیجیئے۔

متعلقہ عنوان :