فیض آباد دھرنے کو ختم کروانے کیلئے حتمی آپریشن کا فیصلہ

وزارت داخلہ نے پولیس کو گرین سگنل دے دیا، آپریشن کا آغاز صبح ہوگا

muhammad ali محمد علی جمعہ 24 نومبر 2017 22:05

فیض آباد دھرنے کو ختم کروانے کیلئے حتمی آپریشن کا فیصلہ
حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 نومبر2017ء) فیض آباد دھرنے کو ختم کروانے کیلئے حتمی آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنے کو ختم کروانے کیلئے حتمی آپریشن کا فیصلہ کر لیا ہے۔ آپریشن کیلئے وزارت داخلہ نے پولیس کو گرین سگنل دے دیا ہے۔ آپریشن کا آغاز صبح ہوگا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں اسلام آباد اور پنجاب پولیس کی اضافی نفری فیض آباد طلب کر لی گئی ہے۔ جبکہ آپریشن میں ایف سی کے اہلکار بھی شریک ہوں گے۔ آپریشن میں کسی قسم کا اسلحہ استعمال نہ کرتے ہوئے صرف آنسو گیس کے شیل اور ڈنڈوں کے استعمال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دھرنا مظاہرین کی گرفتاری کیلئے مختلف ٹیموں کی تشکیل کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد کے علاقے فیض آباد میں مذہبی جماعتوں نے 2 ہفتوں سے زائد سے دھرنا دے رکھا ہے جس کے باعث جڑواں شہروں میں کاروبار زندگی مکمل طور پر مفلوج ہے۔

متعلقہ عنوان :