پیپلزپارٹی جمہوریت اورپارلیمنٹ کے ساتھ کھڑی ہے،پیپلزپارٹی کاواضح پیغام

جمہوری فورسزکوکمزورنہیں ہوناچاہیے،ملک میں آئین،قانون اور پارلیمنٹ موجودہے،مذہبی معاملات کوسیاسی نعروں کیلئے استعمال نہیں ہوناچاہیے،اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی خورشید شاہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 26 نومبر 2017 14:24

پیپلزپارٹی جمہوریت اورپارلیمنٹ کے ساتھ کھڑی ہے،پیپلزپارٹی کاواضح ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 نومبر2017ء ) :پیپلزپارٹی نے ملک کی موجودہ کشیدہ صورتحال پرواضح کیا ہے کہ مذہبی معاملات کوسیاسی نعروں کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے، پیپلزپارٹی جمہوریت اور پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑی ہے،جمہوری فورسزکوکمزورنہیں ہونا چاہیے،ملک میں آئین ، قانون اور پارلیمنٹ موجود ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ نے کہا کہ موجودہ کشیدہ صورتحال سے نکلنے کیلئے پارٹی قیادت نے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک دیا تو ذمہ داری اداکروں گا۔

انہوں نے کہاکہ مذہبی معاملات کوسیاسی نعروں کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا واضح پیغام ہے کہ پیپلزپارٹی جمہوریت اور پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑی ہے۔تمام معاملات آئین، قانون کے مطابق حل ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ جمہوری فورسزکوکمزورنہیں ہوناچاہیے۔ملک میں آئین ، قانون اور پارلیمنٹ موجودہے ۔