پیپلزپارٹی کی قیادت نے جمہوریت اور پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑے ہونے کا واضح پیغام دیا ہے ،ْ خورشید شاہ

جمہوری فورسز کو قطعی طورپر کمزور نہیں ہونا چاہیے ،ْ مذہبی معاملات کو سیاسی نعرو ں کے لئے استعمال نہیں ہونا چاہیے ،ْ اپوزیشن لیڈر

اتوار 26 نومبر 2017 16:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2017ء) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے موجودہ صورتحال میں جمہوریت اور پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑے ہونے کا واضح پیغام دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں خورشید شاہ نے کہا کہ جمہوری فورسز کو قطعی طورپر کمزور نہیں ہونا چاہیے، ملک میں آئین، قانون، پارلیمنٹ موجود ہے لہٰذا آئین اورقانون کے مطابق بات چیت سے معاملات حل ہونے چاہئیں۔انہوںنے کہاکہ مذہبی معاملات کو سیاسی نعرو ں کے لئے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ اس سلسلے میں اگر پارٹی نے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک دیا تو رابطے کروں گا۔