وزیر داخلہ احسن اقبال کاسید خورشید شاہ سے ٹیلی فون پر رابطہ

وزیر داخلہ نے فیض آباد آپریشن پر اعتماد میں لیا،احسن اقبال کہتے ہیں چار افراد فیض آباد نہیں چوہدری نثار کے گھر حملے میں جاں بحق ہوئے، حکومت نے ملکی حالات پر مشورہ مانگا ہے، میں نے اپنی پارٹی کی طرف سے کہا ہے معاملہ مذاکرات کے ذریعے حل کریں، دھرنے والوں سے اپیل کرتا ہوں کہ معاملات بات چیت سے حل کرنے میں معاونت کریں،خورشید شاہ

اتوار 26 نومبر 2017 22:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 نومبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے ،سید خورشید شاہ کاکہنا ہے کہ فیض آباد آپریشن پر اعتماد میں لیا،حکومت نے ملکی حالات پر مشورہ مانگا ہے۔اتوار کو وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ نے فیض آباد آپریشن پر اعتماد میں لیا،احسن اقبال کہتے ہیں چار افراد فیض آباد نہیں چوہدری نثار کے گھر حملے میں جاں بحق ہوئے۔ انھوںنے کہاکہ حکومت نے ملکی حالات پر مشورہ مانگا ہے۔ میں نے اپنی پارٹی کی طرف سے کہا ہے معاملہ مذاکرات کے زریعے حل کریں خورشید شاہ نے کہاکہ میں دھرنے والوں سے اپیل کرتا ہوں کہ معاملات بات چیت سے حل کرنے میں معاونت کریں۔احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملکی حالات کے پیش نظر ہمیں ایک موقف اپنانا چاہیے۔