جیکب آباد ،ٹرانسفارمر کا کام کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے پرائیوٹ کمپنی کا ملازم جاں بحق دوسرا زخمی

پیر 27 نومبر 2017 18:38

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2017ء) ٹرانسفارمر کا کام کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے پرائیوٹ کمپنی کا ملازم جاں بحق دوسرا زخمی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سول لائین تھانہ کی حدود میں واقع آبپاشی کالونی میں خراب ٹرانسفارمرکا مرمتی کام کرتے ہوئے پرائیوٹ ملازم 23سالہ عمران دستی کرنٹ لگنے سے جھلس کر جاںبحق ہو گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو اجسے علاقہ مکینون نے نجی اسپتال منتقل کیاعلاقہ مکینوں کے مطابق دونوں افراد سیپکو کے ملازم نہیں بلکہ ایل ایس کے پرائیوٹ ملازم ہیں۔

متعلقہ عنوان :