حکومت کا پیپلز پارٹی سے ایک اور رابطہ ،حلقہ بندیوں سے متعلق بل پر حمایت کی درخواست

حکومت نے اپنے اتحادی محمود اچکزئی کے ذریعے اپوزیشن لیڈر کو ٹیلی فون کرایا اچکزئی نے حکومت کی طرف سے حلقہ بندیوں سے متعلق بل پر حمایت کی درخواست کی ہے، میں نے واضح کیا ہے پیپلز پارٹی کسی غیر آئینی اور غیر جموری عمل کی سپورٹ پر یقین نہیں رکھتی، اچکزئی کو کہاہے کہ ملک میں دھرنوں سے پیدا شدہ حالات بہتر ہو جائیں تو یہ معاملہ بھی حل کر لیتے ہیں،سید خورشید شاہ

پیر 27 نومبر 2017 19:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 نومبر2017ء) حکومت نے پیپلز پارٹی سے ایک اور رابطہ کرکے حلقہ بندیوں سے متعلق بل پر حمایت کی درخواست کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے اپنے اتحادی محمود اچکزئی کے ذریعے اپوزیشن لیڈر کو ٹیلی فون کرایا۔

(جاری ہے)

سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اچکزئی نے حکومت کی طرف سے حلقہ بندیوں سے متعلق بل پر حمایت کی درخواست کی ہے۔ میں نے واضح کیا ہے پیپلز پارٹی کسی غیر آئینی اور غیر جموری عمل کی سپورٹ پر یقین نہیں رکھتی۔ خورشید شاہ نے کہاکہ میں نے اچکزئی کو کہاہے کہ ملک میں دھرنوں سے پیدا شدہ حالات بہتر ہو جائیں تو یہ معاملہ بھی حل کر لیتے ہیں۔