وزیر داخلہ دھرنے کی صورتحال پر ایوان کو اعتماد میں لیں‘ چیئرمین سینیٹ

کچھ وقت دیں، طلال چوہدری ، وزیر داخلہ 15منٹ میں عدالت پیش ہوسکتے ہیں تو یہاں کیوں نہیں رضا ربانی

پیر 27 نومبر 2017 21:06

وزیر داخلہ دھرنے کی صورتحال پر ایوان کو اعتماد میں لیں‘ چیئرمین سینیٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2017ء) چیئرمین سینیٹ سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ دھرنے کی صورتحال پر ایوان کو اعتماد میں لیں۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ 22 دن دھرنا چلا، پورا ملک اس صورتحال میں مبتلا رہا، ارکان اسمبلی اور ان کے گھروں پر حملے ہوئے، آرمی چیف کو مداخلت کرنا پڑی۔

(جاری ہے)

کیا حکومت اس پر ایوان کو اعتماد میں نہیں لے گی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ کچھ وقت دیں۔ چیئرمین نے کہا کہ وزیر داخلہ 15 منٹ میں عدالت عالیہ میں پیش ہو سکتے ہیں تو یہاں کیوں نہیں، میں سوچ رہا تھا کہ حکومت ایوان کو اعتماد میں لے گی۔ وزیر داخلہ کیوں یہاں نہیں آئے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ میں کوشش کرتا ہوں کہ وزیر داخلہ سے ابھی رابطہ کروں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اتنے سنگین واقعات ہوئے ہیں، آرمی کو آرٹیکل 245 کے تحت بلایا گیا، اس پر ایوان کو صورتحال سے آگاہ کریں۔ ۔

متعلقہ عنوان :