کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ پر موٹرسائیکل سواروں کو حادثہ، ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا

پیر 27 نومبر 2017 23:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 نومبر2017ء) کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ پر موٹرسائیکل سواروں کو حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گزشتہ روز علمدار روڈ پر موٹرسائیکل سے گر کر الطاف حسین نامی شخص جاں بحق جبکہ علی رضا شدید زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :