میں زخمی تو بہت ہوا لیکن مجھے ذرہ بھر بھی درد نہیں ہوا۔ رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 نومبر 2017 12:30

میں زخمی تو بہت ہوا لیکن مجھے ذرہ بھر بھی درد نہیں ہوا۔ رکن قومی اسمبلی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 نومبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کا بہت مشکور ہوں کہ اللہ نے اپنے نبی حضرت محمد ﷺ کے صدقے میری جان بخشی کی ۔ جاوید لطیف نے کہا کہ میں ایک بات بتانا چاہتا ہوں کہ جب یہ لوگ حملہ آور ہوئے تو میں صلوۃ والسلام پڑھ رہا تھا جس کی وجہ سے باوجود شدید زخموں کے نہ مجھے اس وقت کوئی تکلیف محسوس ہوئی اور نہ ہی میں اب کوئی تکلیف محسوس کر رہا ہوں۔

یہ سارا رسول اللہ ﷺ کے جوتوں کے طفیل یہ شرف حاصل ہے ۔

(جاری ہے)

میں سمجھتا ہوں کہ جو رسول کریم ﷺ کے نام پر سیاست کر رہے ہیں یہ بھٹکے ہوئے لوگ ہیں جو لوگوں کو بھی بھڑکا رہے ہیں ۔ یہ کسی طور بھی یہ سب رسول کریم ﷺ سے محبت یا ختم نبوت ﷺ پر عقیدے کی وجہ سے نہیں کر رہے بلکہ اپنی سیاست چمکانے کے لیے کر رہے ہیں۔ بد قسمتی یہ ہے کہ کچھ بھٹکے ہوئے اور دوسری سیاسی جماعتوں کے لوگ جو اس دھرنے کو ایشو بنانے کی طاق میں تھے ، ان سے غلطی سرزد ہوئی۔ اس سب کے باوجود میں کہتا ہوں کہ اگر میری یا کچھ اور لوگوں سے قربانی سےملک میں امن قائم ہو سکے اور رسول اللہ ﷺ کے چاہنے والے امن سے رہ سکیں تو ہمیں اپنی قربانی بہت چھوٹی لگے گی۔ جاوید لطیف نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :