تہاڑ جیل میں بھارتی فورسز کا سید صلاح الدین کے بیٹے پربدتر ین تشدد

شدید زخمی کندھے اور سر پر چوٹیں آئیں، اہل خانہ

منگل 28 نومبر 2017 13:02

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2017ء) مقبوضہ کشمیر کی تہاڑ جیل میں قید سید صلاح الدین کے بیٹے سمیت 18بے گناہ قیدیوں کو بھارتی خصوصی پولیس ٹیم نے بری طرح زودوکوب سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تمام قیدی بری طرح زخمی ہوگئے بھارتی میڈیا کے مطابق سید صلاح الدین کے بیٹے شاہد یوسف کے اہل خانہ نے صحافیوں کو بتایا کہ تہاڑ جیل میں تامل ناڈو خصوصی پولیس نے شاہد اور دیگر قیدیوں کو بری طرح مارا پیٹا جسکے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہیں انہوں نے بتایا کہ شاہد کو سر اور کندھے پر چوٹیں ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ شاہد کو جیل سے ہسپتال منتقل کیا جائے تاکہ اسکا علاج ہوسکے دریں اثناء دہلی ہائیکورٹ نے بھی جیل حکام کو ہدایت کی ہے کہ شاہد یوسف سمیت تمام متاثرہ قیدیوں کو طبی معائنے کے لئے ہسپتال منتقل کیا جائے

متعلقہ عنوان :