یمن کے مارب صوبے میں شدید لڑائی ، 12 حوثی باغی ہلاک،متعدد زخمی

باغیوں کی کئی عسکری گاڑیاں اور فوجی ساز و سامان بھی تباہ ہو گیا، اتحادی طیاروں نے ہیلان کے مغرب میں باغیوں کے ٹھکانوں کی جانب جانے والی ملیشیا کی کمک کو بھی نشانہ بنایا

منگل 28 نومبر 2017 15:02

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 نومبر2017ء) یمن کے مارب صوبے کے مغرب میں واقع صراوح گورنری کے محاذوں پر لڑائی کے دوران حوثی ملیشیا کے 12 ارکان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن میں عسکری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مارب صوبے کے مغرب میں واقع صراوح گورنری کے محاذوں پر لڑائی کے دوران حوثی ملیشیا کے 12 ارکان مارے گئے اور متعدد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ باغیوں کی کئی عسکری گاڑیاں اور فوجی ساز و سامان بھی تباہ ہو گیا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اتحادی طیاروں نے ہیلان کے مغرب میں باغیوں کے ٹھکانوں کی جانب جانے والی ملیشیا کی کمک کو بھی نشانہ بنایا۔اس دوران یمن کی سرکاری فوج نے صراعح میں جبلِ ہیلان کے مغرب میں باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے دوران پیش قدمی کی اور متعدد ٹھکانوں کا کنٹرول واپس لے لیا۔

متعلقہ عنوان :