ثاقب سلیم فلم ’’ریس 3 ‘‘ میں ایکشن منظر کی عکسبندی کے دوران زخمی

منگل 28 نومبر 2017 16:03

ثاقب سلیم فلم ’’ریس 3 ‘‘ میں ایکشن منظر کی عکسبندی کے دوران زخمی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2017ء) بالی وڈ اداکار ثاقب سلیم فلم ’’ریس 3 ‘‘ میں ایکشن منظر کی عکسبندی کے دوران زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’’ریس 3 ‘‘ کی عکسبندی گذشتہ روز بندرا میں جاری تھی کہ اداکار ثاقب سلیم ،سلمان خان کے ساتھ ایکشن منظر عکسبند کراتے ہوئے زخمی ہو گئے۔انہیں سر اور بازو پر گہری چوٹ آئی جس پر سلمان خان نے ڈاکٹر کو بلایا جنہوں نے ثاقب سلیم کے بازو پر دو ٹانکے لگائے۔اس دوران فلم کی عکسبندی چند گھنٹوں کے لئے روک دی گئی۔

متعلقہ عنوان :