عراق میں خودکش حملے، 17 افراد جاں بحق، 28 زخمی

منگل 28 نومبر 2017 16:30

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2017ء) عراق کے دارالحکومت بغداد کے مضافاتی علاقے میں 2 خودکش حملوں کے نتیجے 17 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کی پرہجوم مارکیٹ میں 3 خودکش حملہ آوروں نے شہریوں پر فائرنگ کی جس کے بعد پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کے نتیجے ایک حملہ آورہلاک جبکہ 2 حملہ آوروں نے خود کو بم سے اڑا لیا۔ دوسری جانب عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے کہا ہے کہ وہ داعش کے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ عراقی فوج نے شامی سرحد کے ساتھ پھیلے ہوئے صحرائی علاقے میں دہشت گردوںکے خلاف عسکری آپریشن شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :