نوازلیگ ہمیشہ پارلیمنٹ سے دوررہتی ہے ،حکومت نے دھرنے کا معاملہ بھی پارلیمنٹ میں لانے سے گریزکیا‘ خورشید شاہ

دھرنے سے دنیا میں پاکستان کے بارے میں منفی پیغام گیا، پیپلزپارٹی ساری صورتحال پرپریشان ہے‘ قائد حزب اختلاف کی میڈیا سے گفتگو

منگل 28 نومبر 2017 17:43

نوازلیگ ہمیشہ پارلیمنٹ سے دوررہتی ہے ،حکومت نے دھرنے کا معاملہ بھی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نوازلیگ ہمیشہ پارلیمنٹ سے دوررہتی ہے اور حکومت نے دھرنے کا معاملہ بھی پارلیمنٹ میں لانے سے گریزکیا،پیپلزپارٹی کو پاکستان کے مثبت امیج، خود مختاری اورسالمیت کی فکر ہے ،ہم جمہوریت اورپارلیمنٹ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے کہا کہ دھرنے سے دنیا میں پاکستان کے بارے میں منفی پیغام گیا، پیپلزپارٹی ساری صورتحال پرپریشان ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پارلیمنٹ سے طاقت لی اورپارلیمنٹ کی قوت کو بڑھایا، پیپلزپارٹی کو پاکستان کے مثبت امیج، خود مختاری اورسالمیت کی فکر ہے اور بحران میں واضح پیغام دیا کہ ہم جمہوریت اورپارلیمنٹ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوازلیگ ہمیشہ پارلیمنٹ سے دوررہتی ہے، حکومت نے دھرنے کا معاملہ پارلیمنٹ میں لانے سے گریز کیا، حالیہ دھرنے کے بعد پاکستان کے بارے میں عالمی سطح پر منفی لکھا گیا اور حکومت نے جس طرح صورتحال کو ہینڈل کیا عدالت میں بھی اس حوالے سے ریمارکس سامنے آئے۔خورشید شاہ نے حلقہ بندیوں کے بل کی سینٹ سے منظوری کا معاملے پرکہا کہ سینیٹ کااجلاس دوبارہ ہونے سے پہلے حل نکلنے کی امید ہے۔