ہمیں اقتدار کی ضرورت نہیں ہے ،ملک میں گالم گلوچ کی سیاست ہورہی ہے ، ہمیں بھٹو کی سیاست چاہیے ، بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری وہی سوچ کے آگے بڑھ رہے ہیں،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ

منگل 28 نومبر 2017 21:08

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 نومبر2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ ہمیں اقتدار کی ضرورت نہیں ہے ،ملک میں گالم گلوچ کی سیاست ہورہی ہے ، ہمیں بھٹو کی سیاست چاہیے ۔

(جاری ہے)

منگل کو پیپلزپارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ بھٹو نے غریبوں کی طاقت کی بنیاد رکھی ، ملک میں گالم گلوچ کی سیاست ہورہی ہے ، ہمیں اقتدار کی ضرورت نہیں ہے ، ذوالفقار علی بھٹو کسانوں اور مزدوروں سے پیار کرتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری وہی سوچ کے آگے بڑھ رہے ہیں ،ہمیں بھٹو کی سیاست چاہیے ۔