وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایف بی آر میںکرپشن ،بدانتظامی کا نوٹس لے لیا

سال2013سے اب تک کرپشن ،بد انتظامی کی زیر التوا ء محکمانہ انکوائریوں کی رپورٹ طلب کر لی

بدھ 29 نومبر 2017 18:38

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایف بی آر میںکرپشن ،بدانتظامی کا نوٹس ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2017ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے فیڈرل بورڈ آف ریو نیو میں کرپشن اور بدانتظامی کا نوٹس لے لیا، سال 2013سے اب تک کرپشن اور بد انتظامی کی زیر التوا ء محکمانہ انکوائریوں کی رپورٹ طلب کر لی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے مراسلے میں چیئرمین ایف بی آر سے وضاحت طلب کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر میں کرپشن اور محکمانہ ڈسپلن کی خلاف ورزی پر زیر التوا ء انکوائریوں کی رپورٹ فوری فراہم کی جائے اور ایف بی آر میں 2013 کے بعد مختلف کیسز کی پیشرفت سے آگاہی دی جائے۔

مراسلہ میں خاص طور پر گریڈ 20 کے تین ،گریڈ 19 کے ایک اور گریڈ 18 کے چار افسران کا ذکر کیا گیا ہے کہ ان پر کرپشن کے الزامات بارے جو انکوائری ہو رہی تھی اس کا کیا نتیجہ نکلا جبکہ ان کے علاوہ گریڈ 16اور اس سے اوپر تمام دیگر افسران کی زیر التوا ء انکوائریوں کو بھی جلد نمٹانے کا حکم دیا گیا ہے ۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدامات فیڈرل بورڈ آف ریونیو پر عوام کا اعتماد بحال کرنے اور بہترین محکمانہ ڈسپلن قائم کرنے کے لئے ضروری ہیں اور محکمے میں کرپٹ افراد کے لئے کوئی جگہ نہیں۔