ذوالفقار بھٹو کا وعدہ بلاول بھٹو پورا کریں گے،

ملک میں جمہوریت کے ساتھ ظلم ہوا، ہم مزدوروں اور کسانوں کے حالات بدلنا چاہتے ہیں، کوئی کہتا ہے کہ مجھے کیوں نکالا، کوئی کہتا ہے مجھے کیوں بلایا،2018کا الیکشن پیپلز پارٹی جیتے گی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کاپیپلز پارٹی کے 50ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب

جمعرات 30 نومبر 2017 21:34

ذوالفقار  بھٹو کا وعدہ بلاول بھٹو پورا کریں گے،
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 نومبر2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کا وعدہ بلاول بھٹو پورا کریں گے، ملک میں جمہوریت کے ساتھ ظلم ہوا، ہم مزدوروں اور کسانوں کے حالات بدلنا چاہتے ہیں، کوئی کہتا ہے کہ مجھے کیوں نکالا، کوئی کہتا ہے کہ مجھے کیوں بلایا،2018کا الیکشن پیپلز پارٹی جیتے گی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پیپلز پارٹی کے 50ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ کارکنوں نے مصیبتوں کے باوجود پارٹی کا پرچم بلند رکھا، ملک میں جمہوریت کے ساتھ ظلم ہوا، ذوالفقار علی بھٹو نے اقتدار کیلئے نہیں عوام کیلئے پارٹی بنائی، ذوالفقار علی بھٹو کا وعدہ بلاول بھٹو پورا کریں گے، ہم مزدوروں اور کسانوں کے حالات بدلنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کی سیاست سے ہمارے جیسے کارکنوں کو شرم آتی ہے، کوئی کہتا ہے کہ مجھے کیوں نکالا، کوئی کہتا ہے کہ مجھے کیوں بلایا،2018کا الیکشن پیپلز پارٹی جیتے گی،بلاول بھٹو ہی نوجوانوں کی قیادت کر سکتے ہیں، آج کے حکمران دنیا کے مسلمانوں کیلئے نہیں بول رہے، آج مسلم ممالک میں بھٹو جیسا کوئی لیڈر موجود نہیں ہے۔