ایف بی آر نے گزشتہ ماہ 270ارب روپے ٹیکس وصولی کا عبوری ہدف حاصل کرلیا

مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران 1302 ارب روپے وصول کئے گئے ،محصولات میں تقریبا19.55فیصد اضافہ ہوا ٹیکس گوشواروں میں 33فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا،مجموعی طورپر 9لاکھ اکا90ہزار 187گوشوارے وصول ہوئے ترجمان

ہفتہ 2 دسمبر 2017 16:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2017ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گزشتہ ماہ 270ارب روپے ٹیکس وصولی کا عبوری ہدف حاصل کرلیا۔ایف بی آر کے ترجمان کے مطابق مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران 1302 ارب روپے وصول کئے گئے اور محصولات میں تقریبا19.55فیصد اضافہ ہوا۔گزشتہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں 1 ہزار 79ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں ہو سکیں تھی۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہاکہ مجموعی طورپر 9لاکھ اکا90ہزار 187گوشوارے وصول ہوئے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران وصول کئے جانیوالے گوشواروں میں33فصد کانمایاں اضافہ ہوا۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 7لاکھ 46ہزار ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے تھے۔نومبر 2017 کی وصولیاںگزشتہ سال اسی ماہ کی نسبت 24فیصد زیادہ ہیں۔ ترجمان کے مطابق نومبر کے دوران ٹیکس گزاروں کو 13ارب روپے کے ریفنڈز بھی ادا کئے گئے۔۔

متعلقہ عنوان :