مہمند ایجنسی، تحصیل صافی چمر کنڈ میں بارودی سرنگ دھماکہ

ایک سیکورٹی اہلکار شہید ایک زخمی، تحصیل امبار میں پک اپ کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنانے کی کوشش دھماکے سے گاڑی کو نقصان، سوار افراد محفوظ۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے سرچ آپریشن میں 13 افراد گرفتار

ہفتہ 2 دسمبر 2017 22:49

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2017ء) مہمند ایجنسی، جمعہ کے روز تحصیل صافی چمر کنڈ میں بارودی سرنگ دھماکہ ۔ ایک سیکورٹی اہلکار شہید ایک زخمی۔ تحصیل امبار میں پک اپ کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنانے کی کوشش۔ دھماکے سے گاڑی کو نقصان، سوار افراد محفوظ۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے سرچ آپریشن میں 13 افراد گرفتار۔ مہمند ایجنسی مقامی انتظامیہ کے مطابق جمعہ کے روز تحصیل صافی کے پاک افغان سرحدی علاقہ چمر کنڈ میں پوسٹ کیلئے پانی لانے والے پارٹی پر بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا۔

جس کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں ہفتہ کے روز باجوڑ ایجنسی سے ملحقہ لوئر مہمند کے تحصیل امبار کے علاقہ اولئی شاہ میں ایک کچے سڑک پر نصب بارودی سرنگ سے پک اپ گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لوئر مہمند نوید اکبر خان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گاڑی میں مقامی ملک امیر رحمان کے خاندان کے افراد سوار تھے۔ تا ہم گاڑی میں سوار چار افراد محفوظ رہے جبکہ گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کے فوری بعد پولیٹیکل انتظامیہ کے اہلکار موقعہ پر پہنچ گئے۔ اور خاصہ دار فورس کی مدد سے آس پاس علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ جس میں علاقائی ذمہ داری کے تحت 13 افراد کو گرفتار کر کے یکہ غنڈ لاک اپ میں بند کر دیا گیاہے۔ جبکہ اولئی شاہ امبار کے مشران پر امن و امان میں اپنی ذمہ داری پوری کرنے کے حوالے سے دبائو بڑھا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :