پیپلزپارٹی سیاسی اختلافات کے باوجود جمہوریت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگی، خورشید شاہ

پیپلزپارٹی اپنے نئے سفر کا آغاز کرنے جارہی ہے، کرسیوں میں دس سے پندرہ فٹ گنجائش یہاں کی روایت ہے لیکن ہمارے جلسے میں تین سے چار فٹ ہے،پاکستان بھر سے ورکرز جلسہ میں آئیں گے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی پریڈ گراونڈ میں گفتگو

اتوار 3 دسمبر 2017 17:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 دسمبر2017ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا پیپلزپارٹی سیاسی اختلافات کے باوجود جمہوریت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگی، پیپلزپارٹی اپنے نئے سفر کا آغاز کرنے جارہی ہے، کرسیوں میں دس سے پندرہ فٹ گنجائش یہاں کی روایت ہے لیکن ہمارے جلسے میں تین سے چار فٹ ہے،پاکستان بھر سے ورکرز جلسہ میں آئیں گے۔

اتوار کو خورشید شاہ نے انہوں نے کہا پیپلزپارٹی چاہتی ہے۔اتوار کو سید ،خورشید شاہ اسلام آباد کے پریڈ گراونڈ میں پیپلزپارٹی کے جلسہ کے اتنظامات کا جائزہ لینے پریڈ گراونڈ پہنچ گئے جہاں پر نیئر بخاری،چوہدری منظور حسین،مطفی نواز کھو کھر بھی خورشید شاہ کے ہمراہ تھے اس موقع پر خورشید شاہ نے کہا پیپلزپارٹی سیاسی اختلافات کے باوجود جمہوریت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگی، پیپلزپارٹی اپنے نئے سفر کا آغاز کرنے جارہی ہے، کرسیوں میں دس سے پندرہ فٹ گنجائش یہاں کی روایت ہے لیکن ہمارے جلسے میں تین سے چار فٹ ہے،پاکستان بھر سے ورکرز جلسہ میں آئیں گے۔

(جاری ہے)

اتوار کو خورشید شاہ نے انہوں نے کہا پیپلزپارٹی چاہتی ہے جمہوریت مضبوط ہو،پارلیمنٹ اپنے پانچ سال پورے کرے۔ انہوں نے کہا بدقسمتی سے اداروں کی جنگ ہورہی ہے،پیپلزپارٹی نے 50 سال پورے کئے پا نچ دہائیوں میں کیا کھویا کیا پایا ایک پوری داستان ہے۔مصطفے نواز کھو لھر نے کہا سال پہلے پیپلز پارٹی بنی تو ملاوں نے فتوے دیے۔ چوہدری منظور نے کہا آج بھی وہی حال ہے،آج بھی مارشل لا کے سائے منڈلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاہم اس جلسے کو فقید المثال بنا کر کامیاب بنائیں گے۔ پریڈ گرانڈ میں پیپلزپارٹی کارکن نے سندھی ٹوپی اجرک ڈے پر خورشید شاہ کو اجرک پہنایامصطفی نواز کھوکھر، نیئر بخاری اور چودھری منظور کو بھی اجرک پہنایا ۔