گوجرانوالہ: فصل خراب کرنے کے تنازعہ پر فائرنگ سی6 افراد زخمی

اتوار 3 دسمبر 2017 20:01

گوجرانوالہ۔3 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2017ء) دھان کی فصل خراب کرنے کے تنازعہ پر ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر کے چھ افراد کو زخمی کر دیا ، مضروبین طبی امداد کی فراہمی کیلئے ہسپتال منتقل ، پو لیس نے تحقیقات شروع کر دی ، بتایا گیا ہے کہ نواحی علاقہ بھکڑے والی میں دھان کی فصل خراب کرنے کے تنازعہ پر جھگڑا ہو گیا تو اس دوران عدیل اور ندیم نے مبینہ طور پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گو لیاں لگنے کے باعث عمران، طارق، عیسیٰ ، ندیم، اشر ف اور کلیم زخمی ہو گئے ،مضروبین کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ، دوسری جانب اس واقعہ کیخلاف اہل علاقہ نے ٹائروں کو آگ لگا کر شدید نعرے بازی کی ،لدھیوالہ وڑائچ پو لیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :