افغانستان ،ْخودکش دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعدادچھ ہوگئی ،ْ گیارہ افراد زخمی

ہلمند میں خصوصی فضائی کارروائی میں طالبان کے نائب شیڈو گورنر کو ہلاک کردیا گیا

اتوار 3 دسمبر 2017 20:50

شہر جلال آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2017ء) افغانستان کے شہر جلال آبادمیں خودکش دھماکے میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعدادچھ ہوگئی ،ْ گیارہ افراد زخمی ہو گئے۔ہلاک ہونے والوں میں خاتون اور بچہ بھی شامل ہیں۔افغان حکام نے جلال آباد میں خودکش دھماکے کی تصدیق کی ہے ۔

(جاری ہے)

دھماکے میں گورنر کی حمایت میں جمع ہونے والے شہریوں کو نشانہ بنایا گیا،حکام کے مطابق دھماکا خیز مواد شیرازی اسٹیڈیم کے نزدیک ایک موٹر سائیکل میں نصب تھا۔دوسری جانب صوبے ہلمند میں خصوصی فضائی کارروائی میں طالبان کے نائب شیڈو گورنر کو ہلاک کردیا گیا،شاہ ولی کو تین سال قبل ہلمند کا نائب شیڈو گورنر بنایا گیا تھا۔