کراچی،گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی

اتوار 3 دسمبر 2017 21:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2017ء) سی ویو کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق سی ویو روڈ پر ریس کے دوران 2کار سواروں میں جھگڑا ہوا،جس کے بعد ریسنگ کے دوران ایک گاڑی نے دوسری گاڑی کوٹکرماردی۔

(جاری ہے)

حادثے کے بعد گاڑی میں سوارافراد نے فائرنگ کردی،جس سے ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ہیں ،جن کی تلاش جاری ہے ۔