خورشید شاہ سے وفاقی محتسب سید طاہر شہباز کی ملاقات ،ْ

بلا تاخیر انصاف کی فراہمی کیلئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا سستے اور فوری انصاف کی فراہمی وقت کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات قابل تحسین ہیں ،ْاپوزیشن لیڈر

پیر 4 دسمبر 2017 15:05

خورشید شاہ سے وفاقی محتسب سید طاہر شہباز کی ملاقات ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2017ء) قومی اسمبلی میں قائد قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ سے وفاقی محتسب سید طاہر شہباز نے پیر کو ان کے چیمبر میں ملاقات کی اور محتسب کے نظام کے ذریعے ملک بھر میں جلد اور بلا تاخیر انصاف کی فراہمی کیلئے کئے گئے اقدامات سے انہیں آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سستے اور فوری انصاف کی فراہمی وقت کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں عوام کے بڑھتے ہوئے مسائل کا تدارک وقت کا تقاضا ہے اور مجھے امید ہے اس سلسلے میں محتسب کے نظام کے ذریعے عوام کو مزید سستا اور فوری انصاف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔