پیپلزپارٹی نے بڑے جلسے کرنے کی دعویدار جماعت کا غرور توڑدیا،خورشید شاہ

بدھ 6 دسمبر 2017 14:18

پیپلزپارٹی نے بڑے جلسے کرنے کی دعویدار جماعت کا غرور توڑدیا،خورشید ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2017ء) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے بڑے جلسے کرنے کی دعویدار جماعت کا غرور توڑدیا پیپلزپارٹی کے جیالوں کے لئے پریڈ گراؤنڈ چھوٹا پڑگیا ہمارے آدھے لوگ گراؤنڈ کے اندر اور آدھے باہر تھے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ سیالکوٹ جہلم لالہ موسیٰ کشمیر اور اٹک کے جلوس ٹریفک جام کے سبب نہیں پہنچ سکے ان کا کہنا تھا کہ 40سے 50ہزار جیالے نیشنل ہائی وے پر تھے جو جلسہ گاہ نہیںپہنچ ہم نئے ویژن اور نئی قیادت کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں اور بلاول بھٹو اپنے نانا کی طرح سیاست کریں گے اپوزشین لیڈر نے کہا کہ سندھ کیلئے عدالتوں ادارون کا رویہ اور قانون الگ پنجاب کے لئے الگ ہے نواز شریف خاندان کیخلاف سنگین مقدمات کے باوجود گرفتار نہ ای سی ایل میں نام شرجیل میمن خود پیش ہوا لیکن انصاف نہیں مل رہا خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے لئے امتحان ہے اب دہرا معیار نہیںچلے گا افسوس ہے سندھ کے لئے رویہ الگ اور پنجاب کے لئے الگ ہے