Live Updates

طاہرالقادری جب سڑکوں پر نکلیں گے تو ان کے ساتھ ہوں گے، عمران خان

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 7 دسمبر 2017 10:20

طاہرالقادری جب سڑکوں پر نکلیں گے تو ان کے ساتھ ہوں گے، عمران خان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7دسمبر۔2017ء)   چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری نہتے لوگوں پر گولیاں برسانے والوں کے خلاف جب سڑکوں پر نکلیں گے تو پی ٹی آئی ان کے ساتھ ہوگی۔انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں نہتے لوگوں کو گولیاں ماری گئیں اور جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین  بھی تھیں، شہباز شریف اور رانا ثنااللہ کو دہشت گردی کے کیس میں اندر جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ ہم نے صاف اور شفاف الیکشن کے لئے پرامن سیاسی احتجاج کیا تو مجھ پر دہشت گردی کا مقدمہ بنادیا گیا، آمر کی گود میں پلنے والے ہی کسی پر اس طرح دہشت گردی کا کیس کر سکتے ہیں۔  امریکا کے مقبوضہ بیت المقدس میں اپنے سفارتخانے کی منتقلی سے متعلق سوال پر عمران خان نے کہا کہ سارے مسلمان ممالک کے سربراہان کو اس معاملے پر کھڑے ہونا چاہیے، ٹرمپ جیسے لوگ مسلمانوں کو انسان ہی نہیں سمجھتے اور وزیراعظم کو بھی ترک صدر رجب طیب اروان جیسا قدم اٹھانا چاہیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :