سبی اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 7 دسمبر 2017 10:41

سبی اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے
سبی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 دسمبر 2017ء): سبی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سبی اور گردو نواح میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

(جاری ہے)

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اوردفاتر سے باہر نکل آئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز سبی سے اسی کلو میٹر دور شمال مشرق کا علاقہ تھا ۔ زلزلے میں کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔