العزیزیہ ریفرنس کی سماعت ،ْ نجی بینک منیجر کی پیش کردہ دستاویزات پر اعتراضات سے متعلق نوازشریف کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

نوازشریف کی وکیل نے نجی بینک منیجر ملک طیب کی جمع کرائی گئی مختلف بینک اکائونٹس کی دستاویزات پر تحریری اعتراضات اٹھائے

جمعرات 7 دسمبر 2017 12:34

العزیزیہ ریفرنس کی سماعت ،ْ نجی بینک منیجر کی پیش کردہ دستاویزات پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نوازشریف کیخلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت میں نجی بینک منیجر کی پیش کردہ دستاویزات پر اعتراضات سے متعلق نوازشریف کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں استغاثہ کے گواہ نے نواز شریف کے فارن کرنسی سمیت تین مختلف بینک اکائونٹس کی مزید تفصیلات احتساب عدالت میں پیش کیں جس پر نوازشریف کی وکیل نے نجی بینک منیجر ملک طیب کی جمع کرائی گئی مختلف بینک اکائونٹس کی دستاویزات پر تحریری اعتراضات اٹھائے۔

نواز شریف کوحاضری سے استثنا کے باعث عدالت میں ان کے نمائندے ظافر خان پیش ہوئے۔اس سے قبل نیب نے لاہور کے نجی بینک کی منیجر عائشہ نورین کی کچھ دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی استدعا کی تھی تاہم عائشہ حامد نے ان دستاویزات پر تحریری اعتراض اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ عائشہ نورین کا نام استغاثہ کے گواہوں کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :