امریکا کی جانب سے اپنا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے سے سے لہولہان مسلم امہ کو مزید ایک زخم ملے گا ،ْ خواجہ آصف

جمعرات 7 دسمبر 2017 12:34

امریکا کی جانب سے اپنا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے سے سے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء)وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے اپنا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے سے سے لہولہان مسلم امہ کو مزید ایک زخم ملے گا۔

(جاری ہے)

اپنے ٹوئیٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ سفارتخانہ منتقل کرکے امریکا عملی طور پر مقبوضہ بیت المقدس کی حیثیت تبدیل کردے گا اور دو ریاستوں کا حل دفن ہوجائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی اقدام سے فلسطینی اور مسلم دنیا مشتعل ہوگی۔