40سے زائد وارداتیں کرنی والی حسینا چندہ گرفتار

ملزمہ چندہ اے ٹی ایم مشین سے پیسے چوری کرتی تھی

جمعرات 7 دسمبر 2017 12:12

40سے زائد وارداتیں کرنی والی حسینا چندہ گرفتار
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبا ر۔7دسمبر2017ء):کراچی کے علاقے ڈیفنس میں چندہ نامی ملزمہ نے 40سے زاہد وارداتیں کئیں اور اس کام میں اس کے دو ساتھی بھی ملوث ہوتے تھے جو عوام کو چکمہ دیتے تھے ۔میڈیا تفصیلات کے مطابق ملزمہ چندہ اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکلواتی تھی اوررفو چکر ہو جاتی ۔

(جاری ہے)

کراچی پولیس نے کئی بار اس کو حراست میں لینے کی کوشش کی لیکن ہر بار پولیس کو بھی چکمہ دے دیتی آخر کار پولیس نے چندہ اور اس کے دوستوں کو گرفتار کرنے کے لئے ہوشیاری کا کام کیا اور ان کی یہ ترکیب کامیاب رہی۔

پولیس نے ایک روز قبل بیان دیا کہ چندہ اور اس کے دوستو ں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور جب اگلے روز چندہ نے ڈیفنس علاقے میں واردات کرنے کی کوشش کی تو اس کو گرفتار کر لیا گیا ۔مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں