نیب کا خوف؛ پاکستان اسٹیل کی زمین کے نرخ کا ازسرنوتعین کیا جائیگا
بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس 12 دسمبر کو طلب،کوپراویڈنٹ فنڈ اورگریجویٹی یکمشت اداکرنے کیلیی11ارب کاپیکیج پیش کیاجائیگا
جمعرات 7 دسمبر 2017 13:02
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق نیب کے خوف کی وجہ سے بورڈ نے اسٹیل ملز کی اراضی پر سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زون کے لیے 1500ایکڑ اراضی کی قیمت کا ازسرنو تعین کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے اور اس ضمن میں بورڈ اجلاس میں یہ معاملہ دوبارہ اٹھایا جائے گا۔
بورڈ ذرائع کے مطابق اراضی کی قیمت کا تعین مارکیٹ ویلیو پر کیا جائے گا، کم قیمت پر اراضی فروخت کی گئی تو یہ سیدھا نیب کیس بنے گا۔ ذرائع کے مطابق بورڈ کے گزشتہ اجلاس میں فی ایکڑ زمین 1 کروڑ 30 لاکھ روپے پر فروخت کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔تاہم کراچی میں زمینوں کی قیمتوں میں اضافے کے باعث اب ازسرنو تعین کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بورڈ کی جانب سے اراضی کی قیمت کا ازسرنو تعین کرنے کے فیصلے سے واضح ہوتا ہے کہ گزشتہ اجلاس میں کم قیمت پر اراضی فروخت کرنے کی منظوری دی گئی تھی، اس لیے بورڈ نے اپنے سابقہ فیصلے پر نظرثانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سے قبل زمین کی قیمت کا تعین نجکاری کمیشن سے کرایا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اراضی کی قیمت کا حتمی تعین نہ ہونے سے اقتصادی زون کے قیام میں بھی تاخیر ہوسکتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.