آصف زرداری کا طاہر القادری سے ٹیلی فونک رابطہ

سانحہ ماڈل ٹائون رپورٹ پر تبادلہ خیال

جمعرات 7 دسمبر 2017 13:06

آصف زرداری کا طاہر القادری سے ٹیلی فونک رابطہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2017ء) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے سانحہ ماڈل ٹائون رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

نجی نیوز چینل کے مطابق آصف علی زرداری نے طاہر القادری کو فون کیا اور اس دوران دونوں رہنمائوں میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر دونوں نے سانحہ ماڈل ٹائون کی رپورٹ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا اور اس سلسلے میں ملاقات پر بھی اتفاق کیا ۔ آصف علی زرداری لاہور میں طاہر القادری سے ملاقات کریں گے اور سانحہ ماڈل ٹائون کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد اب طاہر القادری سے مل کر لیگ کے خلاف مہم چلائیں گے ۔ ۔