جسٹس باقر نجفی رپورٹ کو عام عوام تک پہنچانے کا فیصلہ

رپورٹ کا اُردو ترجمہ کروایا جائے گا، عالمی اداروں کو بھی بھجوایا جائے گا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات دسمبر 12:54

جسٹس باقر نجفی رپورٹ کو عام عوام تک پہنچانے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 دسمبر 2017ء): پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کو عام عوام تک پہنچانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عام عوام تک پہنچانے کے لیے جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کا اُردو ترجمہ کروایا جائے گا تاکہ اسے بآسانی پڑھا جا سکے ۔ علاوہ ازیں پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کو عالمی اداروں میں بھی بھجوانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ پبلک کرنے کا حکم دیا تھا۔