پنجاب میں جیالوں پر حملے برداشت نہیں کئے جائینگے‘بلاول بھٹو زرداری

جمعرات 7 دسمبر 2017 14:14

پنجاب میں جیالوں پر حملے برداشت نہیں کئے جائینگے‘بلاول بھٹو زرداری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور کے جیالے ابرار علی تنویر کے جوان صاحبزادے کی ہلاکت پر غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ لاہور:عبدالمعید کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا تھا جو کئی دن تک ہسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑتا رہا۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو نے کہا کہ پنجاب حکومت حملہ آور دہشتگردوں کو گرفتار کیوں نہیں کر رہی،پنجاب میں جیالوں پر حملے برداشت نہیں کئے جائینگے،شہباز شریف شہید عبدالمعید کے قاتلوں کو پناہ دینے سے باز رہے،لاہور: قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور سزا دی جائے۔ابرار علی تنویر اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :