Live Updates

انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کا وکیل بابر اعوان پر اظہار برہمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 7 دسمبر 2017 14:26

انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کا وکیل بابر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 دسمبر 2017ء) : اسلام آباد دھرنا کیس کی سماعت کے لیے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے،  عدالت نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی عبوری ضمانت میں 11 دسمبر تک کی توسیع کر دی۔ عدالت سے باہر نکلتے ہوئے عمران خان نے اپنے وکیل بابر اعوان پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تو جج نے پھر سے بُلا لیا ہے ۔

میں تو سمجھا تھا کہ آج آخری پیشی ہو گی۔

(جاری ہے)

یہ کہتے ہوئے عمران خان گاڑی میں سوار ہوئے اور زور سے گاڑی کا دروازہ بند کردیا۔ یاد رہے کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں عمران خان کی یہ تیسری پیشی تھی۔ عمران خان کے بابر اعوان پر اظہار برہمی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی۔ ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات