حکومت نے عوام کوصحت و تعلیم کی سہولیات کی فراہمی اپنا مشن بنایا ہے،منشاء اللہ بٹ

جمعرات 7 دسمبر 2017 14:50

حکومت نے عوام کوصحت و تعلیم کی سہولیات کی فراہمی اپنا مشن بنایا ہے،منشاء ..
لاہور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2017ء) ایوبیہ فارماسیو ٹیکل کے زیر اہتمام جہان مسیحا ادبی فورم کی طرف سے تا ریخی اور عظیم مسلم سیاحوں اور سائنسدانوں پر مشتمل معلومات سے پنہاں موضو عاتی کیلنڈر 2018ء کی افتتاحی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی ، جس میںصوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی، اس موقع پر معروف شاعر و ادیب امجد اسلام امجد،ڈپٹی سیکر ٹری ہیلتھ ڈاکٹر ید اللہ علی،معروف صحافی سجاد میر،قائد اعظم اکیڈمی کے ڈائریکٹررضی حیدر،جامعہ پنجاب شعبہ اردو کے سر براہ پروفیسر ضیا ء ا لحسن،ڈاکٹر ارشد چوہان،ہارون قاسم،فورم کے صدر سید جمشید احمد کے علاوہ دیگر معززین بھی موجود تھے، وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت نے عوام کو صحت اور تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کو اپنا مشن بنایا ہو اہے،صوبہ کے تمام مراکز صحت کو اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے جہاں ہر قسم کی طبی سہولت باقاعدگی سے فراہم کی جا رہی ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت نے تعلیمی اداروں کو علم دوست بنا دیا ہے اور تما م مر دہ لائبریریوں کو زندہ کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے،ہمیں اپنی موجودہ و آنے والی نسل کی تعلیم و تربیت کو علم دوست بنا کر ملک و معاشرے کی ترقی کے عمل کو آگے بڑھانا ہو گا،اس سلسلے میں جہان مسیحا ادبی فورم نے موجودہ و نئی نسل کو عظیم مسلم سیاحوں و سائنسدانوں کے بارے کیلنڈر 2018ء کا اجراء کرکے سیر حاصل معلومات فراہم کی ہیں۔

(جاری ہے)

ایسے معلوماتی کیلنڈر کو تمام تعلیمی اداروں،سرکاری اداروں میں معلومات کے خز ینہ کا ذریعہ بننا چاہیے،جہان مسیحا ادبی فورم کی اس کاوش کو کبھی بھلایا نہ جا سکے گا جنہوں نے ذہنوں سے مٹے تاریخی نقوش کو دوبارہ زندہ و جاوید کر دیا ہے۔ان کا یہ کارنامہ دیگر اداروں اور مشتہرین کیلئے ماتھے کا جھومر بنے گا۔ان کے اس کیلنڈر کو کتابی شکل میں مرتب کر کے تمام تعلیمی اداروں میں آویزاں کیا جانا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :