ڈولفن فورس میں جعلی بھرتیوں کا انکشاف

جمعرات 7 دسمبر 2017 14:47

ڈولفن فورس میں جعلی بھرتیوں کا انکشاف
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبا ر۔7دسمبر2017ء): لاہور میں تعینات کی گئی ڈولفن فورس کے جعلی ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔میڈیا تفصیلات کے مطابق ڈولفن اسکواڈ میں جعلی بھرتیاں کی گئی ہیں، متعدد اہلکاروں کی تعلیمی اسناد اور ڈومیسائل بھی جعلی ہیں۔ جعلی دستاویزات پر بھرتی اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تمام ڈولفن اہلکاروں کی ڈیڑھ سال قبل ٹریننگ کر وائی گئی تھی اور ان کو مہنگے داموں کی موٹر بائیک بھی فراہم کی گئی تھیں ۔

واضح رہے کہ ڈولفن فورس کو ایک سال قبل سٹریٹ کرائم کی روک تھام کو روکنے کے لئے تعینات کیا گیا تھا تاکہ معاشرے سے جرائم کا خاتمہ کیا جا سکے ،لیکن دوسری طرف قانون کے رکھوالوں کی اپنی تعلیمی اسناداورڈومیسائل جعلی نکل آئے ۔مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں