آپریشن رد الفساد کے تحت سکیورٹی فورسز کی خیبر ایجنسی میں کارروائی

سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران بارودی سرنگ بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی ۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 7 دسمبر 2017 15:13

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 دسمبر 2017ء) : آپریشن رد الفساد کے تحت سکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی میں کارروائی کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی شیخان کے قریب پہاڑی علاقہ میں کی۔ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بارودی مواد بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی ۔

(جاری ہے)

آپریشن میں اسلحہ ، دستی بم اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے بارودی مواد میں استعمال ہونے والا مواد بھی برآمد کر لیا ۔ آپریشن میں دہشتگردوں کے تین کمپاؤنڈز ، 4 غار بھی تباہ کیے گئے جبکہ بم بنانے والی فیکٹری کو بھی کلئیر کر وا لیا گیا۔یاد رہے کہ آپریشن رد الفساد کے تحت ملک بھر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :