دبئی ، ہاتھ میں پہننے والی گھڑی چوری کرنے کے جرم میں برطانوی کو تین سال جیل کی سزا

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 7 دسمبر 2017 15:52

دبئی ، ہاتھ میں پہننے والی گھڑی چوری کرنے کے جرم میں برطانوی کو تین ..
دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 دسمبر 2017ء) مقامی ذرائع کے مطابق دبئی عدالت نے ایک برطانوی شہری کو ہوٹل کے مینیجر کے کمرے سے 36،000 درہم مالیت کی گھڑی چرانے کے جرم میں تین ماہ جیل کی سزا کے بعد ملک بدر کرنے کا حکم سنا دیا۔

(جاری ہے)

عدالتی ریکارڈ کے مطابق اس 29 سالہ برطانوی شخص اپنے ایک ساتھی کی مدد سے دبئی مرینہ میں واقع ایک ہوٹل کے مینیجر کے کمرے میں زبردستی گھس گیا اور 36،000 درہم مالیت کی گھڑی اور پاسپورٹ چرا کر وہاں سے فرار ہو گیا ۔

مینیجر نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے برطانوی کی شناخت کر کے اسے دبئی ائیر پورٹ سے گرفتار کر لیا جب وہ ریاست چھوڑ کر بھاگنے کی کوشش میں تھا۔ واقعہ 2016 میں پیش آیا تھا ۔ کیس کی کئی سنوائیوں کے بعد عدالت نے اس برطانوی کو جرم ثابت ہو جانے پر تین ماہ جیل کی سزا کے بعد ملک بدر کرنے کا حکم سنا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :