عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیاں بند کروائے ، برسلزمیں مذاکرے کے مقررین کا مطالبہ
جمعرات 7 دسمبر 2017 16:50
(جاری ہے)
فوٹو جرنلسٹ سیدریک گربیہائے نے اس موقع پر مقبوضہ کشمیرکے حالیہ دورہ کے دوران لی گئی تصاویر دکھاتے ہوئے کہاکہ وہ کشمیریوں کے دکھ اور درد کو محسوس کرتے ہیں ۔
انھوں نے کہاکہ کشمیریوں کی ذہنی اذیت بہت تکلیف دہ ہے اور انہیں بدترین ذہنی وجسمانی تشدد کا سامنا ہے ۔ اس موقع پرکشمیرکے بارے میں ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جس میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو اجاگر کیاگیا تھا ۔فرینڈز آف کشمیر گروپ کی شریک چیئرپرسن آنتھیا میکنٹائر نے بتایاکہ وہ زمینی حقائق کے بارے میں ملومات حاصل کرنے کیلئے آئندہ سال ایک وفد مقبوضہ کشمیر لے کرجائیں گی۔ انھوں نے کہاکہ یورپ میں نہتے کشمیر یوں پر ڈھائے جانیوالے بھارتی مظالم کے بارے میں مذید آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ رکن پارلیمنٹ جولی وارڈ نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کی بنیادی وجوہات سامنے لانی ہوں گی تاکہ اس کا منصفانہ حل تلاش کیا جاسکتاہے۔ مقررین نے کہاکہ مسئلہ کشمیر سات دہائیوں سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ہے اور گذشتہ اڑھائی عشرے سے مقبوضہ علاقے میں سترہزار افراد شہید، آٹھ ہزار سے زائد لاپتہ جبکہ چھ ہزار سے زائد گمنام قبریں دریافت ہوئی ہیں۔اس دوران تشدد بشمول جنسی، جسمانی اور ذہنی تشدد، جبری طور پر لاپتہ ہونے کے بے شمار واقعات ہوئے ہیں اور گذشتہ سال سے پیلٹ گن جیسے مہلک ہتھیار کے استعمال سے بڑی تعدد میں کشمیری اپنی بینائی سے محروم ہو چکے ہیں ۔اس موقع پر چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے کہاکہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ، قتل عام، جبری گمشدگی، تشدد، جنسی تشدد اور ظلم وتشدد کے دیگر واقعات جاری ہیںاورکشمیریوںکوپرامن مظاہرہ کرنے اور اپنے حق میں آواز بلند کرنے کی بھی اجازت نہیں۔انہوںنے کہاکہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیرکی گھمبیرصورتحال کا فوری نوٹس لے۔ وادی کی صورتحال روزبروزخراب ہوتی جارہی ہے۔ قابض حکام انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے مرتکب ہورہے ہیں۔ انہوںنے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیرکے منصفانہ اور پر امن حل پر زوردیا۔ انھوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہم عالمی برادری خصوصاً یورپین کو مقبوضہ کشمیرکی صورتحال کو آگاہ کرتے رہیں گے۔ ہمارا فرض ہے کہ دنیاکے سامنے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کریں۔ علی رضا سید نے انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے مقبوضہ کشمیرکے عوام کے ساتھ مکمل اظہاریکجہتی بھی کیا۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
کیسا مذاق ہے کہ آج پنجاب میں وزیراعلیٰ پولیس یونیفارم میں پریڈ لینے آگئیں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.