کشتی ڈوبنے سے انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس،زخمیوں کو بہتر علاج معالجے کا بندوبست کیا جائے‘ بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی کا سیاسی رہنما ،پارٹی درینہ ساتھی میاں محمد شریف کے انتقال پر انکے صاحبزادے کو فون کر کے تعزیت کا اظہار

جمعرات 7 دسمبر 2017 16:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹھٹھہ کے قریب کشتی ڈوبنے سے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے ورثا سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہزخمیوں کو بہتر علاج معالجے کا بندوبست کیا جائے، سندھ حکومت اور مقامی انتظامیہ ریسکیو اور ریلیف آپریشن تیز کریں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں بلاول بھٹو نے سیاسی رہنما اور پیپلز پارٹی کے درینہ ساتھی میاں محمد شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوں نے میاں محمد شریف کے صاحبزادے بیرسٹر عامر حسن کو ٹیلی فون کر کے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد شریف کا انتقال پیپلز پارٹی کے لیے دکھ کی گھڑی ہے ،غم کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں ،میاں محمد شریف کی پارٹی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے ۔