سانحہ ماڈل ٹائون حکمرانوں کو عبرت کا نشان بنا دے گا‘عابدحسین صدیقی

جمعرات 7 دسمبر 2017 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ ماڈل ٹائون کا سانحہ حکمرانوں کو عبرت کا نشان بنا دے گا، اس سانحہ کے بعد جس طرح شریف خاندان کی پکڑ ہوئی ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹائون میں شہید ہونے والوں کے لواحقین انصاف کے منتظر ہیں پیپلز پارٹی اُن کے دکھ میں برابر کی شریک ہے شہدا کے لواحقین کو انصاف ملنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ کو قول ہے کفر کی حکومت چل سکتی ہے ظلم کی نہیں شریف خاندان نے ملک میں جو ظلم کا بازار سرگرم کیا ہے اُس کو بھگتنے کے لئے تیار ہو جائے عوام نے شریف خاندان کو مسترد کر دیا ہے اور ان کے احتساب پر خوش ہیں۔